اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر مالیات کا خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ کو دیا گیا بیان امریکی حکام کے اس بیان سے صرف ایک روز بعد آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اوباما انتظامیہ نے اسرائیلی وزیر دفاع موشے یعلون کی جانب سے قومی سلامتی کے متعدد اعلیٰ مشیروں سے ملاقات کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
وائٹ ہائوس اور محکمہ خارجہ نے یعلون کی جانب سے نائب امریکی صدر جو بائیڈن، امریکی قومی سلامتی کے مشیر سوزن رائس اور سیکریٹری خارجہ جان کیری سے ملاقات کی درِخواستیں مسترد کر دیں۔
اوباما انتظامیہ کے ارکان ابھی تک یعلون کے مشرق وسطیٰ میں جان کیری کی امن کوششوں اور ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات پر بیانات پر ناراض ہیں۔
لپیڈ کا مزید کہنا تھا کہ "امریکا کے ساتھ تعلقات میں بحران موجود ہے.
.......
/169